بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق اہم فیصلہ

Important decision regarding the Benazir Income Support Program
حکومت پاکستان نے کیش لیس معیشت کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعظم کے کیش لیس پاکستان اسٹریٹیجک روڈ میپ کے تحت اہم اہداف طے کیے گئے ہیں، جن پر عملدرآمد جون 2026 تک مکمل کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینا ہے۔ روایتی نقدی نظام کو کم سے کم کرنے کے لیے ہر سطح پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپنانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
منصوبے کے مطابق فعال تاجروں کی تعداد جو اس وقت 5 لاکھ ہے، بڑھا کر 15 لاکھ تک لے جائی جائے گی۔ اس ہدف کو دو سال کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ اس اقدام سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان بڑھے گا۔
حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ سالانہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی موجودہ شرح کو ساڑھے 7 ارب سے بڑھا کر 15 ارب تک پہنچایا جائے گا۔ اس سے نہ صرف معیشت کا شفافیت بڑھے گی بلکہ ٹیکس نیٹ میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
ایک اور اہم پیش رفت یہ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفیدین کو ڈیجیٹل والٹ سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ اس سے امداد کی تقسیم میں شفافیت اور سہولت پیدا ہوگی۔
اس منصوبے کے تحت تمام جی ٹو جی (G2G) اور پی ٹو جی (P2G) ادائیگیوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ حکومتی سطح پر مالی لین دین بھی آن لائن اور محفوظ طریقوں سے ہوگا۔
عوامی سہولت کے لیے سٹیزن اسلام آباد ایپ کو مکمل ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔ تمام خدمات کو ایپ میں شامل کر کے شہریوں کو ایک پلیٹ فارم پر سہولت دی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل نیشن پاکستان اتھارٹی کو فعال بنایا جائے گا، جو اس منصوبے کی نگرانی اور عملدرآمد میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ڈیجیٹل انڈیکس بھی متعارف کرایا جائے گا، جس کے ذریعے ملک میں ڈیجیٹل ترقی کی رفتار کو ٹریک کیا جا سکے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.