16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں کتنی بڑی کمی ہوگی؟ اہم خبر آگئی

How much reduction will there be in petrol price from October 16? Important news has arrived
ملک بھر میں 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ہے۔ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سبھی سستے ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ مٹی کا تیل 2 روپے 75 پیسے اور لائٹ ڈیزل 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع نے ابتدائی ورکنگ اوگرا (OGRA) کو بھیج دی ہے۔ تاہم یہ ورکنگ ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے بغیر کی گئی ہے۔ اوگرا کل باضابطہ سمری وزارت خزانہ کو بھیجے گا۔ قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی نوٹیفکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ اگر حکومت نے لیوی یا دیگر ٹیکسز میں اضافہ کیا تو عوام کو ملنے والا ریلیف کم یا مکمل طور پر ختم بھی ہو سکتا ہے۔
یکم اکتوبر سے اب تک پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 3.76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ قیمت 162.96 روپے سے کم ہو کر 158.86 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 0.6 فیصد معمولی کمی ہوئی ہے اور اس کی نئی ایکس ریفائنری قیمت 174.28 روپے سے کم ہو کر 173.31 روپے ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.8 فیصد کمی ہوئی ہے، جو 156.61 روپے سے گھٹ کر 153.86 روپے پر آ گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 1.1 فیصد کم ہو کر 143.70 روپے سے 142.06 روپے ہو چکی ہے۔
اس کمی کی ایک بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔ پیٹرول کی قیمت عالمی منڈی میں 76.51 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 73.71 ڈالر پر آ گئی ہے۔ فی بیرل 2.80 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پیٹرول پر فی لیٹر ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 65 پیسے، کسٹم ڈیوٹی میں 32 پیسے اور سمندری کرایوں میں 51 پیسے کمی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 6 روپے 19 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی بیرل 74 سینٹ کمی اور ریفائنری سطح پر 37 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اگر حکومت ٹیکسز برقرار رکھتی ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہیں، جو کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں عوام کے لیے بڑی سہولت ہو گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.