رقم کٹی لیکن موصول نہیں ہوئی؛ صارفین کو ایزی پیسہ سے ٹرانزیکشن میں مشکلات کیوں پیش آرہیں؟ اہم خبر آگئی

The amount was deducted but not received; why are customers facing difficulties with transactions through EasyPaisa? Important news has arrived.
پاکستان کے مشہور موبائل پیمنٹ پلیٹ فارم ایزی پیسہ سے جڑے صارفین کو حالیہ دنوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
متعدد افراد نے شکایت کی ہے کہ ان کے اکاؤنٹس سے رقم تو کٹ گئی، مگر مطلوبہ افراد تک پہنچی ہی نہیں۔ کچھ صارفین کو ایک ہی ٹرانزیکشن کے کئی میسجز بھی موصول ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے کئی لوگوں کو فراڈ کا خدشہ بھی لاحق ہوا۔
اس حوالے سے گزشتہ آٹھ سال سے ایزی پیسہ کے ساتھ بطور وینڈر کام کرنے والے فیصل علی خان کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان نے 15 ہزار روپے کی ٹرانزیکشن کا میسج دکھایا۔ میسج میں ٹرانزیکشن کامیاب دکھائی جا رہی تھی، لہٰذا انہوں نے کیش ادا کر دی۔ لیکن بعد میں جب انہوں نے اکاؤنٹ ہسٹری چیک کی، تو ایسی کوئی ٹرانزیکشن موجود ہی نہیں تھی۔
ایسے پانچ مختلف کیسز ایک ہی دن میں پیش آئے۔ پہلے تو انہیں لگا شاید دھوکہ ہوا ہے، لیکن جب گاہک بھی شکایت کرنے لگے کہ پیسے بھیجنے کے بعد بھی دوسری طرف نہیں پہنچے، تو اندازہ ہوا کہ مسئلہ شاید ایپ میں فنی خرابی کا ہے۔
اسی طرح کراچی کے رہائشی اور ہوٹل کے مالک نوخیز احمد کو بھی نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کے مطابق کچھ گاہکوں نے شکایت کی کہ ان سے دو بار ادائیگی ہو چکی ہے۔ چونکہ نوخیز کو ایک ہی ٹرانزیکشن کے دو سے تین میسجز موصول ہوئے تھے، انہوں نے یہ سمجھا کہ واقعی ادائیگی دو بار ہو گئی ہے اور پیسے واپس کر دیے۔ بعد میں پتہ چلا کہ ٹرانزیکشن ایک ہی تھی، صرف ایپ نے ایک سے زیادہ بار پیغام بھیج دیا۔
نوخیز کہتے ہیں کہ اس دن جو مالی نقصان ہوا، وہ ان کے روزانہ کے منافع کے برابر تھا۔
راولپنڈی کے ایک شہری نے بتایا کہ وہ بجلی، گیس، انٹرنیٹ بلز اور دیگر ادائیگیاں ایزی پیسہ کے ذریعے کرتے ہیں۔ لیکن پچھلے ہفتے تین بار ایسا ہوا کہ ٹرانزیکشن “کامیاب” نظر آئی، لیکن پیسے نہ کٹے، نہ ہی کسی اکاؤنٹ میں پہنچے۔ ایک بار تو رقم کٹ گئی لیکن متعلقہ شخص تک پہنچی ہی نہیں۔
انہوں نے ایزی پیسہ کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا، لیکن جواب صرف اتنا ملا کہ "ہماری ٹیم دیکھ رہی ہے”، نہ کوئی واضح وضاحت دی گئی اور نہ ہی رقم کی واپسی کی تاریخ۔
ایزی پیسہ انتظامیہ کا مؤقف
ایزی پیسہ کی جانب سے ان شکایات پر کسی فنی خرابی کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق بعض اوقات موبائل انٹرنیٹ کی بندش یا سگنل کے مسائل کی وجہ سے ایسے مسائل پیش آ سکتے ہیں، لیکن یہ مسائل براہِ راست ایزی پیسہ سے نہیں جڑے۔
اہم اطلاع
سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر ایزی پیسہ اکاؤنٹس کی بندش یا سروس میں خلل کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔
(۱/۳)
— easypaisa digital bank (@easypaisa) September 29, 2024
تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ مسئلہ زیادہ سنگین نوعیت کا ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ اگر ایزی پیسہ سروس میں خرابی ہے تو کمپنی کھل کر تسلیم کرے اور متاثرہ صارفین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.