اتوار، 19-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/27هـ (19-10-2025م)

سونا مزید مہنگا؛ قیمت نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

16 اکتوبر, 2025 13:10

ملک میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر اونچی اڑان بھر لی ہے۔ آج بھی قیمتی دھاتوں کی منڈی میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا۔ فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر بڑھ کر 4217 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اس اضافے کا اثر فوری طور پر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔ صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔ یہ ملکی تاریخ کی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ 10 گرام سونا 1 ہزار 629 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے تک پہنچ گیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔