اتوار، 19-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/27هـ (19-10-2025م)

ایک دن میں سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہوگیا؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

17 اکتوبر, 2025 12:27

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر ہوش اڑا دیے، مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔

جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 12 ہزار 89 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 141  ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی قیمت 4358 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال نے سونے کی طلب کو بڑھا دیا ہے، جس کا براہ راست اثر پاکستانی مارکیٹ پر پڑا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔