اتوار، 19-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/27هـ (19-10-2025م)

عوام کیلئے بڑی خوشخبری؛ بجلی بلوں سے متعلق تاریخی فیصلہ

17 اکتوبر, 2025 14:21

حکومت نے سیلاب سے متاثرہ زرعی اور کمرشل بجلی صارفین کے اگست کے بجلی بلوں کی ادائیگی دسمبر تک مؤخر کر دی ہے۔

 پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق متاثرہ صارفین جنوری سے جون تک قسطوں میں اگست کے بل ادا کریں گے تاکہ ان پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔

کل ملا کر گھریلو اور کمرشل صارفین کو اگست کے بلوں میں 17 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔ ان میں سے گھریلو صارفین کو 11 ارب روپے کے بل معاف کر دیے گئے ہیں جبکہ زرعی اور کمرشل صارفین کے بلوں میں 6 ارب روپے کی مؤخری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام خاص طور پر سیلاب متاثرین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

حکومت نے تقریباً 25 لاکھ بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کیا ہے۔ جن گھریلو صارفین نے اپنے بلز پہلے ہی ادا کر دیے ہیں، ان کو اس ماہ رقم ری فنڈ کی جا چکی ہے۔ جبکہ کمرشل صارفین کے لیے جنوری سے جون تک بلوں میں مقررہ فکس رقم شامل کی جائے گی تاکہ بلوں کی ادائیگی آسان ہو جائے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔