اتوار، 19-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/27هـ (19-10-2025م)

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

18 اکتوبر, 2025 13:10

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں اچانک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے عام خریداروں نے سکھ کا سانس لیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 10  ہزار 600 روپے سستا ہو کر 4  لاکھ 46 ہزار 300 روپے پر آ گیا۔ اسی طرح 10  گرام سونا بھی 9  ہزار 88 روپے کمی کے بعد 3  لاکھ 82 ہزار 630 روپے ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی ہوئی۔ فی اونس قیمت 106  ڈالر گر کر 4252  ڈالر پر آگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی اقتصادی حالات کے باعث سونے کی طلب کم ہوئی ہے، جس نے قیمتیں نیچے دھکیلی ہیں۔

سنار برادری کا کہنا ہے کہ اگر یہی کمی برقرار رہی تو زیورات کی خریداری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ شادیوں کے سیزن میں قیمتیں مزید کم ہوں تاکہ خریداری آسان ہو سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔