مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بڑی خوشخبری؛ گورنر اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

Great news for people troubled by inflation; Governor of the State Bank makes an important announcement
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے کچھ ریلیف کی امید دلا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں مزید کمی کا امکان ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے واشنگٹن میں ہونے والے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی موجودہ معاشی صورت حال اور مستقبل کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اب استحکام کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے، جو کم ہو کر 5.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اگرچہ حالیہ برسوں میں ملک کو سیلاب جیسی قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا، اس کے باوجود معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ درمیانی مدت میں مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ فروری 2023 کے مقابلے میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پانچ گنا اضافہ ہو چکا ہے، جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ پالیسی اصلاحات، مالی نظم و ضبط اور بین الاقوامی اعتماد کی بحالی نے معیشت کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ پچھلے سال کے مقابلے میں بہتر رہے گی، جو کہ معاشی بحالی کی جانب پیش رفت کا ثبوت ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.