متحدہ عرب امارات سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great news has arrived from the United Arab Emirates for Pakistan
متحدہ عرب امارات کی کمپنی نے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں اہم سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے فرسٹ ویمن بینک کے 84 فیصد شیئرز خریدنے کا معاہدہ طے کر لیا ہے۔ یہ شیئرز 14.6 ملین ڈالر (تقریباً 4.1 ارب روپے) میں خریدے جائیں گے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان حکومت سے حکومت کی سطح پر مذاکرات کے نتیجے میں مکمل ہوا ہے۔
فرسٹ ویمن بینک کی خریداری کے اس معاہدے پر آج دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری دی تھی، جبکہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اس معاہدے کو حتمی شکل دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی اس بڑی سرمایہ کاری سے نہ صرف پاکستان کے بینکاری شعبے کو استحکام ملے گا، بلکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.