گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر آگئی

Important news has arrived for car owners
صوبائی ایکسائز اور پولیس کی جانب سے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
فیڈرل ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے فوری طور پر ان ضبط شدہ گاڑیوں کو کسٹم ہاؤس کے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ایف ٹی او نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے غیر قانونی ضبطی کیس کی تفتیش اپنے آرڈیننس کے تحت شروع کی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی ایکسائز اور پولیس کی کارروائیوں سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا معاملہ صرف اور صرف پاکستان کسٹمز کے دائرہ کار میں آتا ہے، اور صوبائی سطح پر ایسی گاڑیوں کی ضبطی وفاقی قوانین اور کسٹمز ایکٹ 1969 کی خلاف ورزی ہے۔
ایف ٹی او نے واضح کیا ہے کہ صوبائی قوانین آئین کے آرٹیکل 143 کے بھی منافی ہیں۔ غیر قانونی کارروائیوں سے متعلق عدالتی فیصلے بھی موجود ہیں، جن کی روشنی میں ایف ٹی او نے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سفارش کی ہے کہ وہ صوبائی قوانین کی منسوخی کے لیے وزارت قانون سے رجوع کرے۔
ایف ٹی او نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، ڈی جی ایکسائز اور انسپکٹر جنرل پولیس کو اس سلسلے میں باضابطہ ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید برآں، کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 170(2) میں ترمیم کی تجویز بھی دی گئی ہے، اور اس حوالے سے 90 دن کے اندر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.