منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ ہوگئی

20 اکتوبر, 2025 12:28

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں مندی کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی ریٹس نیچے آگئے ہیں۔

جیولرز کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1400  روپے کمی کے بعد 4  لاکھ 44 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10  گرام سونا 1200  روپے سستا ہو کر اب 3  لاکھ 81 ہزار 430 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

صرف سونا ہی نہیں، فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 12  روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5261  روپے ہوگئی۔

عالمی سطح پر فی اونس سونا 17 ڈالر گر کر 4235  ڈالر پر آ گیا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ڈالر کی قدر، عالمی معاشی دباؤ اور سرمایہ کاری میں کمی نے سونے کی قیمتوں کو مزید متاثر کیا ہے۔

یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 600 روپے تک کم ہو گئی تھی، جس نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی تھی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔