اے ٹی ایم میں اگر پیسے پھنس جائیں تو کیا کریں؟ جانیے

What should you do if money gets stuck in the ATM? Find out
آج کے دور میں لوگ نقدی لے کر چلنے کی بجائے اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سڑکوں پر اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ہیں۔
اب زیادہ تر لوگ رقم نکالنے کے لیے اے ٹی ایم کارڈ پر انحصار کرتے ہیں تاکہ کہیں بھی اور کسی بھی وقت پیسے نکال سکیں۔ لیکن بعض اوقات جب اے ٹی ایم مشین میں کارڈ ڈال کر رقم نکالنے کی کوشش کی جاتی ہے تو تکنیکی خرابی یا نیٹ ورک کے مسائل کی وجہ سے رقم مشین میں پھنس جاتی ہے۔ اس سے صارف پریشان ہو جاتا ہے اور اسے فکر ہوتی ہے کہ کہیں اس کی رقم ضائع نہ ہو جائے۔
اگر آپ کے ساتھ بھی کبھی ایسا ہوا ہو تو گھبرائیں نہیں۔ سب سے پہلے چند منٹ انتظار کریں کیونکہ اکثر تکنیکی مسئلہ چند منٹوں میں حل ہو جاتا ہے اور رقم واپس نکل جاتی ہے۔
اگر رقم نہیں نکلتی اور آپ کے اکاؤنٹ سے رقم کٹ گئی ہے تو اس ٹرانزیکشن کی رسید یا سلپ کو محفوظ رکھیں۔ یہ رسید آپ کی شکایت درج کروانے میں بہت مددگار ہوگی۔
زیادہ تر بینک 24 گھنٹے کے اندر خودکار طریقے سے رقم واپس کر دیتے ہیں۔ اگر آپ کی رقم ایک دن کے اندر واپس نہیں آئی تو فوراً اپنے بینک کی کسٹمر کیئر سروس یا اپنی قریبی برانچ سے رابطہ کریں۔
بینک عموماً ایک ہفتے کے اندر اس قسم کے مسائل حل کر دیتے ہیں اور رقم واپس کر دیتے ہیں۔ یاد رکھیں، رقم کی واپسی میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے لیکن صبر اور مناسب کارروائی سے آپ کا پیسہ محفوظ رہے گا۔
لہٰذا اگر کبھی اے ٹی ایم مشین میں رقم پھنس جائے تو فوری پریشان ہونے کی بجائے یہ اقدامات کریں تاکہ نقصان سے بچا جا سکے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.