منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

بینک اکاؤنٹ ہولڈرز خبردار!! نیا فراڈ سامنے آگیا

21 اکتوبر, 2025 11:03

پاکستان میں حالیہ دنوں میں بینک فراڈ کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

واردات کا ایک ایسا نیا طریقہ سامنے آیا ہے جس میں جعلساز افراد شہریوں کو کال کر کے کہتے ہیں کہ انہوں نے غلطی سے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے بھیج دیے ہیں۔ یہ لوگ مختلف بہانوں سے آپ کو رقم واپس کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں، لیکن اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ یہ ایک دھوکہ ہے۔

اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صارفین کو ایسے کالز اور پیغامات سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ جعلی کالرز یا فراڈی افراد آپ سے رقم واپس مانگتے ہیں، لیکن حقیقت میں کوئی رقم آپ کے اکاؤنٹ میں داخل نہیں ہوئی ہوتی۔ ان کا مقصد صرف آپ سے پیسے بٹورنا ہوتا ہے۔

بینک کے حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر آپ کو اس طرح کی کال موصول ہو تو فوری طور پر اپنے بینک اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشنز چیک کریں۔ اگر کوئی مشکوک رقم نہیں ہے، تو اسے نظر انداز کریں اور فوراً پی ٹی اے کے ہیلپ لائن نمبر 0800-25625 پر اطلاع دیں۔ اس اقدام سے آپ اپنے اور اپنے پیسوں کو فراڈ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات، بینک کی تفصیلات اور پاس ورڈز کسی سے بھی شیئر نہ کریں، خاص طور پر فون پر کال کرنے والے نامعلوم افراد سے۔ بینک کبھی بھی فون کے ذریعے ذاتی معلومات طلب نہیں کرتا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔