منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

کل کن علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی؟ جانیے

21 اکتوبر, 2025 11:21

بلوچستان کے مختلف شہروں میں 22 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں مرمتی کاموں کی وجہ سے گیس کی فراہمی 22 اکتوبر 2025 بروز بدھ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہے گی۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ مرمتی کام موسم سرما سے قبل کیے جا رہے ہیں تاکہ گیس کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔

خصوصی طور پر مستونگ اور قلات کے علاقے اس بندش سے متاثر ہوں گے۔ مستونگ سٹی، پرنگ آباد، کلی محمد شاہی، کیڈٹ کالج مستونگ، قدکوچہ، منگا چار، قلات اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران متبادل انتظامات کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔ کمپنی نے گیس کی بندش سے ہونے والی تکلیف پر معذرت بھی کی ہے اور تعاون کی درخواست کی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔