نیپرا نے کے الیکٹرک کا بجلی ٹیرف 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کم کردیا

نیپرا نے کے الیکٹرک کا بجلی ٹیرف 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کم کردیا
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کرتے ہوئے بجلی کا اوسط ٹیرف 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کم کردیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مالی سال 2024 سے 2030 تک کے لیے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں نظرِ ثانی کی گئی ہے، اس فیصلے کے تحت کمپنی کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے گھٹا کر 32.37 روپے فی یونٹ مقرر کردیا گیا ہے۔
ریگولیٹر کے مطابق یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی کے تمام مراحل پر لاگو ہوگا، تاہم رائٹ آف کلیمز سے متعلق سابقہ فیصلہ برقرار رہے گا، جس کے باعث صارفین پر تقریباً 50 ارب روپے کا بوجھ بدستور رہے گا۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ کمپنی نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ ان کے مطابق فیصلہ کمپنی کے آپریشنز کے کئی پہلوؤں پر اثرانداز ہوگا، اور کے الیکٹرک اس ضمن میں تمام قانونی راستے اختیار کرے گی۔
یہ فیصلہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ ریلیف کا باعث بن سکتا ہے، تاہم حتمی اثرات کا انحصار وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجرا پر ہوگا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.