جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

روٹی کی قیمت سے متعلق پریشان کن خبر آگئی

22 اکتوبر, 2025 12:00

اسلام آباد کی انتظامیہ اور نانبائی ایسوسی ایشن کے درمیان نان و روٹی کی قیمت کے تعین پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

 اس معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ ہفتے تک نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے مذاکرات کریں اور مسئلے کا حل نکالیں۔ عدالت نے نانبائی ایسوسی ایشن کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں آئندہ ہفتے تک توسیع کر دی ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر نے نانبائی ایسوسی ایشن کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی سے پوچھا کہ کیا آج آپ کی ہڑتال ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اسلام آباد میں تو نہیں، لیکن پنجاب میں آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔ وکیل کے مطابق پنجاب میں نانبائی ایسوسی ایشن کے خلاف آپریشن کے بعد یہ ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں جب ہم نے اپنے مطالبات پیش کیے تو انتظامیہ اجلاس سے اٹھ کر چلی گئی۔

عدالت نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو ہدایت کی کہ وہ نانبائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کریں اور معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ عدالت نے اس کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ نانبائی ایسوسی ایشن کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔