کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر
اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے اس درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ نافذ ہے، جس کے تحت بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.