جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کیلئے نیا طریقہ کارمتعارف

23 اکتوبر, 2025 11:39

صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کیلئے نیا طریقہ کارمتعارف کروا دیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صنعتی صارفین کے لئے بجلی اور گیس کنکشنز پر نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر (ایس ٹی آر این) کی تبدیلی کے لئے نیا طریقہ کار جاری کیا ہے۔ یہ نیا طریقہ کار 22 اکتوبر 2025 سے نافذ ہو گا اور اس کا مقصد ٹیکس کی اصلاحات کو بہتر بنانا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی کنکشنز پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر کی تبدیلی اب ایف بی آر کی منظوری سے مشروط ہوگی۔ اس نئے طریقہ کار کے تحت، درخواست متعلقہ کمشنر کو دی جائے گی۔ کمشنر کاروباری تفصیلات کا جائزہ لے گا اور اس کی تصدیق کرنے کے بعد ہی وہ بجلی یا گیس کمپنی کو رجسٹریشن نمبر کی تبدیلی کی ہدایت دے گا۔ اس کے بعد، بجلی اور گیس کمپنیاں صرف کمشنر کی سفارش پر تبدیلی کریں گی۔

ایف بی آر نے تمام متعلقہ اداروں کو نئے طریقہ کار پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس سے متعلق تمام اداروں کو اس بات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ اس نئی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ضروری تبدیلیاں کریں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔