سونے کی قیمت میں تاریخی کمی کا سلسلہ جاری؛ آج بھی بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Gold prices in Pakistan Today - October 23, 2025
پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نیا ریٹ 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے فی تولہ مقرر ہوا۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا بھی 3 ہزار ایک روپے کم ہوکر 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا کی قیمت 2 ہزار 751 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 981 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 35 ڈالر فی اونس سستا ہوکر 4 ہزار 115 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 110 روپے اور 10 گرام قیمت 4 ہزار 381 روپے برقرار رہی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











