کے الیکٹرک سستی بجلی ملنے پریشان کیوں ہے؟ وجہ سامنے آگئی
The occupied West Bank will not be annexed by Israel, cannot break promises to Arab countries, says Trump
کے الیکٹرک سستی بجلی ملنے پریشان کیوں ہے؟ وجہ سامنے آگئی۔
نیپرا نے کےالیکٹرک کےملٹی ائیر ٹیرف کی قیمت 39.97 روپے کلوواٹ فی گھنٹہ سے کم کر کے 32.37 روپےکلوواٹ فی گھنٹہ کردی۔ یہ ٹیرف کے الیکٹرک کے لیے 2023 سے لے کر 2030 تک کے لیے طے کردیے گئے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت پاکستان کے الیکٹرک کوبجلی کم نرخوں پرفراہم کرے گی البتہ عام صارفین کو بجلی ملک کے تمام صارفین کی طرح یکساں نرخوں پرفراہم کی جائے گی۔
نیپرا نے 27 مئی 2025 کو 7 سال کے لیے کےالیکٹرک کا 39.97 روپے فی کلوواٹ ٹیرف منظور کیا تھا جبکہ کے الیکٹرک نے 44.69 روپے کلوواٹ فی گھنٹہ ٹیرف کی درخواست کی تھی ۔
لیکن وزاتِ توانائی ،مقامی صنعت کاروں، جماعتِ اسلامی، ایم کیو ایم سمیت دیگراسٹیک ہولڈرز نے نیپرامیں ملٹی ائیرٹیرف کے خلاف اپیل کرکے بالاآخر ٹیرف کم کرالیا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے سال 25-2024 کے لیےکے الیکٹرک اور دیگربجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے 1100 ارب روپے سبسڈی کی صورت میں فراہم کرے گی۔
کے الیکٹرک کے میں بڑی کمی سے ملک کی اس واحد بجلی کمپنی کو ملنے والی 300 ارب روپے کی سبسڈی میں بڑی کمی واقع ہوگی جس سے کمپنی کواپنے آپریشنز اوردیگر خدوخال بھی بہتر کرنے پڑیں گے۔
نیپرانےجون 2025 میں بجلی فراہم کرنیوالی تمام کمپنیوں کے 26-2025 ٹیرف جاری کیے تھے جس کے تحت :
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کا اوسط ٹیرف 29.28 روپے کلوواٹ فی گھنٹہ
گوجرانوالہ الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 33.82 روپے کلوواٹ فی گھنٹہ
فیصل آباد الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 32.69 روپے کلوواٹ فی گھنٹہ
لاہور الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 25.14 روپے کلوواٹ فی گھنٹہ
ملتان الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 26.50 روپے کلوواٹ فی گھنٹہ
پشاور الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 37.20 روپے کلوواٹ فی گھنٹہ
کوئٹہ الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 41.54 روپے کلوواٹ فی گھنٹہ
سکھر الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 35.63 روپے کلوواٹ فی گھنٹہ
حیدرآباد الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 44.36 روپے کلوواٹ فی گھنٹہ
ٹرائیبل ایریازالیکٹرک کا اوسط ٹیرف 44.93 روپے کلوواٹ فی گھنٹہ
ہزارہ الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 33.49 روپے کلوواٹ فی گھنٹہ
مقرر کیا گیا تھا۔ کے الیکٹرک کو2000 میگاواٹ بجلی نیشنل گِرڈ سے فراہم کی جاتی ہے جبکہ کے الیکٹرک دیگر ذرائع سے 1500 میگاواٹ بجلی پیدا کرتی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











