مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
Gold prices in Pakistan Today - October 25, 2025
ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچ دن کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 2 ہزار روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی جبکہ دو دن کے دوران مجموعی طور پر 5500 روپے فی تولہ کمی دیکھی گئی۔
تاہم آج سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا۔ فی تولہ سونا 1800 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 795 روپے تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر مہنگا ہوا ہے، جس سے فی اونس قیمت 4113 ڈالر ہو گئی ہے۔
ادھر چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 57 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چاندی 5124 روپے فی تولہ کے بھاؤ پر فروخت ہو رہی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











