گاڑی مالکان خبردار!!! حکومت کا اہم فیصلہ
Car owners beware!!! Important decision by the government
پنجاب حکومت نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔
ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کے تحت 5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کی جائے گی۔ یہ فیصلہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس کی وصولی میں مزید بہتری لائی جا سکے اور ٹیکس چوری کو روکا جا سکے۔
ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے اعلان کیا ہے کہ 31 اکتوبر تک جو گاڑی مالکان ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کریں گے، ان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔ پنجاب میں تقریباً 14 لاکھ گاڑیاں ٹوکن ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل ہیں، جن میں سے رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں تقریباً 9 لاکھ گاڑی مالکان نے ٹیکس ادا کر دیا ہے۔
اب تک رواں مالی سال میں ٹوکن ٹیکس کی مد میں 5 ارب روپے سے زائد وصول کیے جا چکے ہیں، تاہم ابھی بھی سوا 5 لاکھ گاڑی مالکان نے ٹیکس ادا نہیں کیا۔ ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ روڈ چیکنگ کے دوران ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پکڑی جانے والی گاڑیوں کو بند کر دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ نان رجسٹرڈ سرکاری اور غیر سرکاری گاڑیوں کو بھی بلاک کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانا اور عوامی سطح پر ٹیکس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











