ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Great news has arrived for those interested in buying the Hyundai Tucson Hybrid
ہنڈائی موٹر کمپنی نے اپنی مشہور ایس یو وی "ٹکسن ہائبرڈ” کے لیے ایک نئی اور منفرد اقساطی اسکیم متعارف کروادی ہے۔
ہنڈائی موٹر کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی اسکیم کے تحت خریدار بغیر کسی سود کے گاڑی کی قیمت 18 ماہ میں آسان اقساط میں ادا کر سکتے ہیں۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو ٹکسن ہائبرڈ خریدنے کے خواہشمند ہیں اور مالی بوجھ کو کم کرنا چاہتے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت خریدار کو گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت کا 50 فیصد ایڈوانس کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔ باقی 50 فیصد رقم 18 ماہ کی اقساط میں ادا کی جا سکے گی۔ ہر ماہ کی قسط 3 لاکھ 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، اور اس میں کوئی اضافی فیس یا چارجز شامل نہیں ہیں، یعنی یہ ایک مکمل طور پر بلا سود اسکیم ہے۔
ہنڈائی کے مطابق اس اسکیم کا مقصد خریداروں کو شفاف اور آسان فنانسنگ کے مواقع فراہم کرنا ہے، جس میں کسی بھی قسم کے چھپے ہوئے چارجز یا سودی شرح کا سامنا نہیں ہوگا۔ یہ منصوبہ خاص طور پر ان افراد کے لیے ہے جو جدید اور ماحول دوست ٹیکنالوجی سے لیس ہائبرڈ گاڑی کی خریداری کے خواہشمند ہیں۔
ٹکسن ہائبرڈ میں ہنڈائی کی جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جو نہ صرف ایندھن کی بچت کرتی ہے بلکہ اس کی پرفارمنس بھی طاقتور اور موثر ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی خریداروں کو بہترین ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











