ایک دن میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ہوگئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
Gold prices in Pakistan Today - October 28, 2025
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 14 ہزار روپے سستا ہوگیا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا چار لاکھ 16 ہزار 362 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت تین لاکھ 56 ہزار 963 روپے مقرر کی گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی 173 روپے سستی ہوکر 4 ہزار 924 روپے میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونا 140 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 940 ڈالر کا ہوگیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











