بدھ، 29-اکتوبر،2025
بدھ 1447/05/07هـ (29-10-2025م)

اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر کتنی کٹوتی ہوگی؟ پریشان کن خبر آگئی

28 اکتوبر, 2025 10:26

پاکستان میں نان فائلرز کیلئے اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنے پر نیا ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

 اس فیصلے کے تحت وہ افراد جو ٹیکس فائلر نہیں ہیں اور جن کا نام ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ (اے ٹی ایل) میں شامل نہیں ہے، ان پر یہ ٹیکس لاگو ہو گا۔

اب اگر کوئی نان فائلر ایک دن میں اپنے بینک اکاؤنٹ سے 50 ہزار روپے یا اس سے زائد نقد رقم اے ٹی ایم کے ذریعے نکالے گا تو اس پر 0.8 فیصد کا ٹیکس عائد ہو گا۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی شخص 60 ہزار روپے نکالتا ہے تو اس کی رقم سے 80 روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔

یہ ٹیکس صرف اے ٹی ایم کے ذریعے نقد رقم نکالنے پر لاگو ہو گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بینک میں رقم جمع کروانے، آن لائن ٹرانسفر کرنے یا چیک کے ذریعے پیسے منتقل کرنے پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔ صرف نقد رقم نکالنے پر یہ اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔

اس کے برعکس وہ افراد جو فائلرز ہیں اور جن کا نام ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ (اے ٹی ایل) میں شامل ہے، وہ اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ یعنی ان کے لئے اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنے پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر بینک کی فیس الگ سے لاگو ہو گی۔ یہ نیا ٹیکس اس فیس کے علاوہ ہو گا۔ بینک کی فیس میں یہ تبدیلی شامل نہیں کی جائے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔