بدھ، 29-اکتوبر،2025
بدھ 1447/05/07هـ (29-10-2025م)

پاکستان کی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، وزارتِ خزانہ کی رپورٹ

28 اکتوبر, 2025 08:06

اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے۔

وزارت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ معاہدہ مضبوط پالیسی کارکردگی اور پائیدار اصلاحات کے عزم کا مظہر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ بہتر معاشی بنیادوں کی تشکیل اور طویل المدتی استحکام کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

وزارتِ خزانہ نے البتہ خبردار کیا ہے کہ حالیہ سیلاب سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، ابتدائی تخمینوں کے مطابق زرعی شعبے کو 430 ارب روپے کے نقصانات پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد رہنے کا امکان ہے، تاہم پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

زرعی شعبہ بتدریج بحالی کی جانب گامزن ہے، جبکہ زرعی قرضوں اور مشینری کی درآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ تین ماہ میں برآمدات میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 7.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ درآمدات 8.3 فیصد بڑھ کر 5.4 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں۔

وزارتِ خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں بہتری آئی ہے، جو 11 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار معیشت کے استحکام اور پالیسیوں کی درست سمت کی عکاسی کرتے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔