تیل اور گھی کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
Big news has arrived regarding the prices of oil and ghee
تیل اور گھی کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 15 اشیا مزید مہنگی جبکہ 12 سستی ہوئیں۔
مرغی کی فی کلو قیمت میں 66 روپے اضافہ ہوا، مرغی کی قیمت 391 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی۔
ٹماٹر 13 روپے اضافے سے 121 روپے فی کلو ہوگئے، گھریلو سلنڈر 63 روپے اضافے سے 3083 روپے کا ہوگیا۔ کیلے،آلو، گھی، خوردنی تیل، انڈے، گوشت اور دال مسور بھی مہنگی ہوئی۔
گزشتہ ہفتے 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے پیاز 11 روپے کمی سے 154 روپے فی کلو ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق دال چنا 7 روپے کمی سے 282 روپے فی کلو ہوگئی، اس کے علاوہ مونگ، مسور، نمک، چینی، آٹا، گڑ بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











