ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

تنخواہ دار طبقے سے متعلق حکومت کا اہم اعلان

14 نومبر, 2025 16:15

تنخواہ دار طبقے کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

وزارتِ خزانہ نے حالیہ خبروں پر وضاحت جاری کر دی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقے سے لیا جا رہا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں یہ وضاحت تحریری جواب کی صورت میں پیش کی گئی۔ اجلاس کی صدارت پریزائیڈنگ افسر منظور کاکڑ نے کی۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار افراد سے لیا گیا۔ وزارت کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس بینکنگ سیکٹر سے وصول کیا گیا جو 1127 ارب روپے بنتا ہے۔ دوسری بڑی مد پیٹرولیم سیکٹر ہے جہاں سے 1121 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاور سیکٹر نے 858 ارب روپے، جبکہ ریٹیلرز اور ہول سیلرز سے 693 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔ اس کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقے سے 498 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا، جو دیگر بڑے شعبوں کے مقابلے میں کم ہے۔

وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے ایوان میں کہا کہ تنخواہ دار طبقہ پھر بھی ایک نمایاں حصہ ڈالتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں چند ہی شعبے ٹیکس کا بوجھ اٹھاتے ہیں، اس لیے ضرورت ہے کہ معیشت کے ہر حصے کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے تاکہ بوجھ برابر تقسیم ہو۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔