جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، وجہ بھی سامنے آگئی

14 نومبر, 2025 09:30

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ پندرہ دنوں کے دوران فی لیٹر 9.60 روپے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پیٹرولیم شعبے سے وابستہ ذرائع کے مطابق اس اضافے کی وجہ خلیجی خطے میں ڈیزل کی قلت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان زیادہ تر ڈیزل کویت سے درآمد کرتا ہے، مگر کویت کی ایک ریفائنری میں جاری مرمت کے باعث سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ یہ مرمت نومبر کے آغاز میں مکمل ہونی تھی، لیکن اب اسے مزید 15 دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں علاقائی سطح پر ڈیزل کی کمی پیدا ہو گئی ہے۔

کویت کی الزور ریفائنری کے تین میں سے صرف دو یونٹس مکمل طور پر فعال ہیں، جس کی وجہ سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار کم ہوئی ہے اور عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اس قلت کے اثرات جلد ہی پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظر آئیں گے، اور صارفین کو اس بڑھتی قیمت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔