ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان سے قبل بڑی خبر آگئی

15 نومبر, 2025 10:10

ملک میں ڈیزل کی ممکنہ قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے بعد مختلف شہروں میں اچانک مصنوعی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اس صورتحال پر اوگرا کو باضابطہ خط بھی بھیج دیا ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ تیل کمپنیوں نے ڈیزل کے آرڈر بار بار منسوخ کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنیوں نے روزانہ کی بنیاد پر ایک کوٹہ مقرر کر دیا ہے، جو موجودہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ ڈیلرز نے اوگرا سے مطالبہ کیا ہے کہ تیل کمپنیوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ ڈیزل کی مناسب مقدار فوری فراہم کریں۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی تجاویز بھی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی ممکنہ نئی قیمت 263 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کے حوالے سے بھی بڑا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل 9 روپے 60 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اگر یہ تجویز منظور ہو گئی تو ڈیزل کی نئی قیمت 288 روپے 04 پیسے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 7 روپے 15 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ حکومت کی منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے ہوگا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔