ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

گاڑی مالکان خبردار؛ اہم اعلان ہوگیا

15 نومبر, 2025 10:32

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں داخل ہونے اور شاہراہوں پر چلنے والی تمام گاڑیوں کے لیے ای ٹیگ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ حکام کے مطابق ای ٹیگ اسٹیکرز 18 نومبر سے شہریوں کو فراہم کیے جائیں گے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا کہ شہر میں مختلف مقامات پر خصوصی پوائنٹس قائم کیے جائیں گے جہاں سے لوگ ای ٹیگ اسٹیکرز حاصل کرسکیں گے۔ انتظامیہ جلد ان پوائنٹس کی مکمل فہرست جاری کرے گی۔ شہریوں کو ای ٹیگ لگوانے کے لیے اپنی گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ای ٹیگ کی شرط اسلام آباد سمیت دیگر صوبوں سے رجسٹرڈ تمام گاڑیوں پر عائد ہوگی۔ اس کا مقصد شہر میں داخلے کے عمل کو مؤثر اور محفوظ بنانا ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیس نے بھی نئے اقدامات کیے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اب دن کے وقت شہر میں ہیوی ٹریفک داخل نہیں ہوسکے گی۔ ہیوی گاڑیوں کو صرف رات 12 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان ہی شہر میں آنے کی اجازت ہوگی۔

شہر میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں پر بھی مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین پر عمل سے ٹریفک نظام بہتر ہوگا اور سیکیورٹی صورتحال بھی مضبوط رہے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔