گاڑی خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان
Great news for Pakistanis wanting to buy a car
پاکستان آٹو شو 2025 میں پاک سوزوکی نے اپنی نئی کمپیکٹ ایس یو وی فرانکس کو نمائش کے لیے پیش کر دیا۔
پاکستان آٹو شو 2025 کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے، جو 14 سے 16 نومبر تک منعقد ہو رہا ہے۔ عوام اور آٹو شوقین افراد کی جانب سے نئی گاڑی میں خاص دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
سوزوکی فرانکس کو 1.5 لیٹر انجن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ انجن 103 ہارس پاور پیدا کرتا ہے، جبکہ 138 نیوٹن میٹر ٹارک تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
گاڑی میں 4 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن دی گئی ہے، جو ڈرائیونگ کو مزید ہموار بناتی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 37 لیٹر کا فیول ٹینک نصب ہے، جسے شہری سفر کے لیے مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔
نئی فرانکس میں جدید فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ گاڑی میں 9 انچ ٹچ اسکرین انفو ٹینمنٹ سسٹم موجود ہے، جو اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے دونوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ ڈرائیور اسسٹ میں کروز کنٹرول، ہِل ہولڈ کنٹرول اور 360 ڈگری کیمرا شامل ہیں، جو ڈرائیونگ تجربے کو زیادہ محفوظ بناتے ہیں۔
سیکیورٹی فیچرز بھی خاص توجہ کا مرکز ہیں۔ گاڑی میں چھ ایئربیگز، اے بی ایس بریک سسٹم اور پارکنگ سینسرز شامل ہیں۔ اندرونی حصے میں ڈیجیٹل کلائمٹ کنٹرول، ریئر اے سی وینٹس، وائرلیس چارجنگ اور ملٹی فنکشن اسٹیئرنگ دی گئی ہے، جو سفر کو مزید آرام دہ بناتے ہیں۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ ایونٹ میں دکھایا گیا ماڈل انٹرنیشنل ٹریم کے مطابق ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں آنے والے ویریئنٹ میں کچھ فیچرز مختلف ہو سکتے ہیں۔ حتمی خصوصیات کا اعلان لانچ کے وقت کیا جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











