پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے ایک اور پریشان کن خبر آگئی
How much will petroleum product prices decrease from December 1?
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے ایک اور پریشان کن خبر آگئی ہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔
حکومتی دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 79 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ یہ نیا اطلاق 16 نومبر سے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔
اب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 75 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگی، جو پہلے 77 روپے 1 پیسہ فی لیٹر تھی۔
حکومت نے اس کے ساتھ ساتھ 16 نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ بھی کیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
تاہم حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اس دوران کسی اضافے کا فیصلہ نہیں کیا اور اسے آئندہ 15 روز تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








