جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

آسان کاروبار فنانس اسکیم؛ قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

17 نومبر, 2025 11:18

آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے والے افراد کے لیے خوشخبری آگئی ہے۔

 وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیرِ صدارت ایک اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جاری ترقیاتی اسکیموں اور ان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اسکیم کے دوسرے مرحلے کی پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن نے ترقیاتی منصوبوں اور فنانسنگ اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ آسان کاروبار فنانس اسکیم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسکیم کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرا مرحلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکیم کے تحت 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ آسان کاروبار ایکسپورٹ فنانس برائے ایس ایم ایز اسکیم کے تحت 5 کروڑ روپے تک بلاسود قرضہ دیا جا رہا ہے۔ دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 90 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیرِ صنعت و تجارت نے کہا کہ یہ اقدامات صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کو مضبوط بنانے اور ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔