ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

گاڑیوں کی خریدو فروخت کرنے والے شہریوں کو نادرا نے زبردست سہولت فراہم کردی، مکمل تفصیل جانیے

17 نومبر, 2025 11:34

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے گاڑیوں کی خرید و فروخت کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کروائی ہے۔

 اب اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق گھر بیٹھے ہی کی جا سکے گی، جس کے لیے شہریوں کو کسی بھی لائن یا دفاتر کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں۔

نادرا کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر دستیاب ہے اور اس کے ذریعے گاڑی کی فروخت یا خریداری کے وقت بائیومیٹرک تصدیق کی جا سکتی ہے۔ بائیومیٹرک تصدیق کے بعد متعلقہ ادارے میں ٹرانسفر کی کارروائی مکمل کی جائے گی، جس سے ملکیت کی منتقلی کا عمل مزید تیز اور محفوظ ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ 31 اکتوبر 2024 سے گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی صرف بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے ہی کی جا رہی ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن کی ہدایت کے مطابق خریدار اور بیچنے والے دونوں کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہے۔

 یکم جنوری 2025 سے پورے ملک میں گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کے لیے دونوں فریقین کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی، تاکہ دھوکہ دہی اور جعلی دستاویزات کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔