ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

بٹ کوائن میں سرمایہ کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

18 نومبر, 2025 11:19

بٹ کوائن کی قیمت سات ماہ میں پہلی بار 92 ہزار ڈالر سے نیچے گر گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شام بٹ کوائن 91,588 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا تھا، جو ایک ہی دن میں 3.3 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے۔ اس دوران ٹریڈنگ والیوم بھی دوگنا سے زیادہ ہو گیا۔

گزشتہ ایک ہفتے میں بٹ کوائن کی قدر تقریباً 13 فیصد اور 6 اکتوبر سے اب تک 26 فیصد سے زائد گر چکی ہے، جب یہ 126 ہزار ڈالر سے زیادہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 50 ہفتوں کی ’موونگ ایوریج‘ سے نیچے جانا اور 4 مئی کے بعد پہلی بار 100 ہزار ڈالر سے کم ہفتہ وار اختتامی قیمت مارکیٹ میں احتیاطی رجحان کو مضبوط کر رہی ہے۔

مزید یہ کہ بٹ کوائن کے چار سالہ سائیکل کے اختتام کی چہ مگوئیاں بھی مندی کے تاثر کو بڑھا رہی ہیں، جس سے سرمایہ کاروں میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔