بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Big news for the public burdened by high electricity bills
آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ اس ریلیف کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔
سی پی پی اے نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا کو درخواست جمع کروائی ہے۔ نیپرا 27 نومبر کو اس درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ممکنہ کمی کا باضابطہ فیصلہ سامنے آئے گا۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ اکتوبر میں بجلی کمپنیوں کو مجموعی طور پر 9 ارب 63 کروڑ یونٹس فراہم کیے گئے۔ فی یونٹ لاگت اس دوران 8 روپے 71 پیسے رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں بجلی کی پیداوار میں 27.36 فیصد حصہ پانی سے، 22.13 فیصد حصہ جوہری ایندھن سے اور 12.76 فیصد حصہ مقامی کوئلے سے رہا۔ اس کے علاوہ 4.71 فیصد بجلی درآمدی کوئلے، 9.16 فیصد مقامی گیس اور 19.72 فیصد درآمدی ایل این جی سے پیدا کی گئی۔ جوہری ایندھن سے بجلی کی سب سے سستی پیداوار 2 روپے 17 پیسے فی یونٹ رہی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











