گیس لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Great news for citizens worried about gas load-shedding has arrived
سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلوچستان میں گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں اہم تبدیلی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں دو گھنٹے کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد سردی کے موسم میں شہریوں کو کچھ ریلیف فراہم کرنا ہے۔
ترجمان کے مطابق اب بلوچستان میں رات 12 بجے کے بعد گیس بند ہوگی۔ گیس کی بحالی صبح 5 بجے کی جائے گی۔ اس سے پہلے گیس رات 10 بجے بند کر دی جاتی تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات اور بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد کیا گیا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ نیا شیڈول فوراً نافذ کر دیا گیا ہے اور اس پر سختی سے عمل ہوگا۔
محکمے نے امید ظاہر کی ہے کہ اس تبدیلی سے گیس کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











