گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Great news for people who want to buy a car
مقامی بینکوں نے اکتوبر 2025 میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے دیے جانے والے قرضوں میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں آٹو فنانسنگ کا حجم تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہری دوبارہ گاڑیاں خریدنے کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2025 کے آخر تک آٹو فنانسنگ کا مجموعی حجم 315 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں تقریباً 34 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر میں یہ حجم 236 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ مارکیٹ میں کچھ معاشی بہتری اور آٹو سیکٹر میں نئی آفرز ہیں۔
اسی طرح ماہانہ بنیادوں پر بھی آٹو فنانسنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ستمبر 2025 کے مقابلے میں اکتوبر میں آٹو فنانسنگ میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر کے آخر میں یہ حجم 305 ارب روپے تھا جو ایک ماہ بعد بڑھ کر 315 ارب روپے ہو گیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











