ریٹائر سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری؛ تاریخی فیصلہ ہوگیا
Big good news for retired government employees
پنجاب حکومت نے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔
اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نمانہ گل رخ فرید کے مطابق 30 جون 2026 تک ریٹائر ہونے والے تمام ملازمین کا ڈیٹا مکمل طور پر تیار کر لیا گیا ہے۔ اس اقدام سے ریٹائرمنٹ فنڈز کی بروقت ادائیگی ممکن ہو گی اور ملازمین کو بار بار دفتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔
اے جی آفس میں ملازمین کی سہولت کے لیے ایک خصوصی سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ اس سینٹر کی نگرانی ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل ایڈمن کریں گے۔ نئے طریقہ کار کے مطابق جی پی فنڈ کی سلپس اب صرف متعلقہ ملازم کو اس کی ذاتی شناخت کے ساتھ جاری کی جائیں گی تاکہ سسٹم میں شفافیت برقرار رہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی بھرتیوں، تبادلوں اور تقرریوں پر لگائی گئی پابندی ختم کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے تبادلے متعلقہ وزیر یا سیکرٹری کی منظوری سے کیے جا سکیں گے۔ حکومت نے بھرتیوں کی اجازت بھی دے دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام بھرتیاں صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔
اعلامیے کے مطابق پولیس کے اعلیٰ عہدوں پر بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد علی گنڈاپور کو ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد حسین کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ نئے احکامات پر مکمل عمل کیا جائے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









