ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

گیس کنکشن کیلئے درخواست دینے والے گھریلو صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

20 نومبر, 2025 14:39

ملک میں درآمدی آر ایل این جی گھریلو کنکشن عام گیس سے تقریباً 70 فیصد مہنگا ہونے کے باوجود عوام میں مقبول ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین نے کنکشن کی درخواستیں دے دی ہیں۔ حکومت نے سالانہ فراہمی کا ہدف مقرر کیا ہے کہ 50 فیصد کنکشن ارجنٹ فیس جمع کروانے والے صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر دیے جائیں گے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کو اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جن میں سے تقریباً 16 ہزار کنکشنز فراہم کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سوئی سدرن کو 12 ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں اور کمپنی نے جون تک 3 لاکھ کنکشنز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ارجنٹ فیس جمع کروانے والے صارفین کو تین ماہ کے اندر ترجیحی بنیاد پر کنکشن فراہم کیا جائے گا۔

کنکشن کی قیمتیں گھر کے سائز کے مطابق مختلف ہیں۔ 10 مرلے سے زائد گھر کے لیے ارجنٹ کنکشن 48 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جس میں 25 ہزار روپے ارجنٹ فیس، 20 ہزار سیکیورٹی فیس اور 3 ہزار سروس چارجز شامل ہیں۔ 10 مرلے کے گھر کے لیے کنکشن 46 ہزار 500 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ دس مرلے تک کے گھر کے لیے ارجنٹ کنکشن 25 ہزار روپے فیس، 20 ہزار سیکیورٹی فیس اور 1,500 روپے سروس چارجز پر دستیاب ہے۔

نارمل کنکشن کی قیمتیں ارجنٹ کنکشن کے مقابلے میں کم ہیں، 10 مرلے سے زائد گھر کے لیے یہ 23 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہے، جو عام گیس کے کنکشن سے تقریباً 1,500 روپے زیادہ ہے۔

 

 

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔