تنخواہ دار طبقے سے متعلق بڑی خبر آگئی
Good news for employees’ salaries; approval given for significant increase
ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بھی بھاری ٹیکس عائد کیا تھا، جس کی وجہ سے یہ عمومی تاثر پایا جاتا تھا کہ سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقہ ہی دیتا ہے۔ تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے تازہ اعداد و شمار نے یہ تاثر غلط ثابت کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران تنخواہ دار طبقے سے مجموعی طور پر 498 ارب روپے ٹیکس وصول کیے گئے، جبکہ اسی عرصے میں مجموعی ٹیکس وصولی 11,747 ارب روپے رہی۔
سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شعبے بینکنگ اور پیٹرولیم سیکٹر ہیں۔ بینکنگ سیکٹر نے اس دوران 1,127 ارب روپے جبکہ پیٹرولیم سیکٹر نے 1,121 ارب روپے ٹیکس کے طور پر قومی خزانے میں جمع کروائے۔ پاور سیکٹر نے 858 ارب روپے، جبکہ ریٹیلرز اور ہول سیلرز نے 693 ارب روپے جمع کرائے۔ تنخواہ دار طبقے نے 498 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔
FBR کے مطابق بینکنگ اور پیٹرولیم سیکٹر کی مشترکہ شراکت 2,248 ارب روپے ہے، جو مجموعی ٹیکس آمدن کا تقریباً 19 فیصد بنتی ہے۔ انکم ٹیکس کی مد میں 5,794 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 3,901 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے تحت 767 ارب روپے اور کسٹم ڈیوٹی کے تحت 1,285 ارب روپے جمع ہوئے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











