جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بہترین موقع؛ فوری فائدہ اٹھائیں!! طریقہ جانیے

21 نومبر, 2025 10:00

مقامی بینکوں نے گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لیے قرضوں کے اجراء میں رواں سال اکتوبر کے دوران واضح اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

 اسٹیٹ بینک کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2025 میں ہوم فنانس قرضوں کا مجموعی حجم 215 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ یہ رقم گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ہاؤسنگ فنانس کا حجم 201 ارب روپے تھا۔ اس کے مقابلے میں اس سال نہ صرف قرضوں کی مانگ بڑھی بلکہ بینکوں نے بھی گھر بنانے والوں اور گھر خریدنے والوں کو زیادہ سہولت فراہم کی۔

اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر بھی ہاؤسنگ فنانس میں اضافہ ہوا۔ ستمبر 2025 میں یہ حجم 213 ارب روپے تھا، جو اکتوبر میں بڑھ کر 215 ارب روپے ہوگیا۔ اس طرح ایک ماہ میں 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔