سولر پینلز صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
Great news for solar system users has arrived
پاکستان میں سولر توانائی کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے سولر صارفین کی تعداد اب 4 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
پاور ڈویژن حکام کے مطابق 18 ہزار 874 درخواستیں اب بھی زیر التوا ہیں۔ نیٹ میٹرنگ صارفین کے مجموعی بجلی پیداوار میں حصہ اب 15 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
نیٹ میٹرنگ کے تحت اب تک 6 ہزار 300 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ آف گرڈ سولر کا حجم بڑھ کر 12 ہزار میگا واٹ ہو گیا ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ اور آف گرڈ سولر کی مشترکہ پیداوار ملک کی مجموعی پیداوار کا 42 فیصد ہو چکی ہے۔ ملک کی مجموعی بجلی پیداوار تقریباً 44 ہزار میگا واٹ ہے۔
سولرائزیشن کے نتیجے میں نیشنل گرڈ پر دباؤ کم ہوا ہے۔ سیٹلائٹ سروے کے مطابق صنعتی اور دیگر صارفین نے بھی اپنی گنجائش کے مطابق سولر سسٹمز لگائے ہیں۔ اس سے ملک میں توانائی کی کمی پر قابو پانے اور بجلی کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









