جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

خبردار!!! آن لائن شاپنگ کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

21 نومبر, 2025 11:39

عالمی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے آن لائن خریداری کرنے والے صارفین کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ 11.11 سیل جیسے بڑے ایونٹس کے دوران سائبر جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کیسپرسکی کے مطابق جعلی ویب سائٹس مشہور ای کامرس پلیٹ فارمز جیسے ایمازون اور لازادا کا نام لے کر صارفین سے ادائیگی کی مکمل تفصیلات حاصل کرتی ہیں۔ بعد میں نہ آرڈر بھیجا جاتا ہے اور نہ رقم واپس کی جاتی ہے، جس سے صارفین کے بینک اکاؤنٹس خالی ہو جاتے ہیں۔

جعلی لنکس عموماً ای میل یا سوشل میڈیا کے اشتہارات کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں۔ ان سائٹس کا ڈیزائن اتنا حقیقی لگتا ہے کہ صارفین بغیر سوچے سمجھے اپنی حساس معلومات درج کر دیتے ہیں۔

کيسپرسکی کی سینئر آفیسر اولگا التوخووَا نے کہا کہ لوگ سیل کے دوران کم قیمت پر خریداری کے شوق میں دھوکے بازوں کے آسان شکار بن جاتے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہمیشہ ویب سائٹ کی اصلیت کی تصدیق کریں اور نامعلوم لنکس یا اشتہارات پر کلک نہ کریں۔

اولگا التوخووَا نے کہا کہ آن لائن خریداری کے لیے الگ بینک کارڈ استعمال کریں۔ اگر کسی مشکوک ویب سائٹ پر معلومات درج کر دی ہوں تو فوراً بینک سے رابطہ کریں۔ صارفین کو اپنی آن لائن بینکنگ اسٹیٹمنٹس باقاعدگی سے چیک کرنی چاہیے۔

کيسپرسکی نے کہا کہ نئے یا غیر تصدیق شدہ آن لائن اسٹورز سے خریداری کرنے سے پہلے ریویوز اور ریٹنگز ضرور دیکھیں۔ ویب سائٹ کے ایڈریس میں معمولی غلطیوں کو بھی نظر انداز نہ کریں۔ اپنے آلات پر جدید سیکیورٹی سافٹ ویئر انسٹال رکھیں تاکہ فشنگ اور جعلی شاپنگ سائٹس کے خطرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔