کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Big news for those making payments via credit and debit cards
خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل پیمنٹس ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ڈیجیٹل ادائیگیوں پر صارف سے اضافی چارجز لینا مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے اعلان کے مطابق یہ قانون صوبے میں ڈیجیٹل معیشت کے لیے پہلا قانونی فریم ورک فراہم کرے گا۔ قانون کے تحت صوبے میں تمام کاروبار اور سروس سیکٹرز میں QR کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی لازمی ہوگی۔
رجسٹر ہونے والے کاروباروں کو دو سال تک ڈیجیٹل پیمنٹس سے کوئی نیا سیلز ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ صارف سے اضافی چارجز لینے یا ادائیگی سے انکار کرنے والے کاروباروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
اس قانون کے نفاذ سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ صارف اور کاروبار کے مالی ڈیٹا کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گا۔ حکومت عوامی سہولت کے لیے مارکیٹوں میں پبلک وائی فائی اور دیگر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرے گی۔
اس کے علاوہ تعلیمی نصاب میں ڈیجیٹل خواندگی شامل کی جائے گی تاکہ نئے دور کے طلباء اور کاروباری افراد ڈیجیٹل نظام سے مستفید ہو سکیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا ملک میں کیش لیس معیشت کا ماڈل بن کر وفاق اور دیگر صوبوں کے لیے رہنمائی فراہم کرے گا۔ یہ قانون مالی شمولیت، معیشت کی جدید کاری اور شفافیت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








