جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

22 نومبر, 2025 14:46

ایندھن کی سپلائی چین میں مکمل شفافیت کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

 اوگرا نے بڑی اور چھوٹی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فوری طور پر ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان اوگرا نے بتایا کہ بڑی شیئر ہولڈر کمپنیوں نے 95 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ زیادہ تر کمپنیوں نے ای آر پی سسٹم انسٹال کر لیا ہے اور کچھ کمپنیاں ابھی انسٹالیشن کے مراحل میں ہیں۔ یہ سسٹم اوگرا کے مرکزی نظام سے منسلک ہوگا جس سے ایندھن کی سپلائی چین کی مکمل نگرانی ممکن ہو گی۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اسمگلنگ اور ملاوٹ کا خاتمہ کرنا اور مارکیٹ میں شفافیت کو بڑھانا ہے۔ چھوٹی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی فوری طور پر ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس وقت تقریباً 37 فیصد پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت دستیاب ہے، جس سے صارفین کو ادائیگی میں آسانی ہوگی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔