مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لئے ایک اور بُری خبر
مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لئے ایک اور بُری خبر
مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لئے ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔
ملک میں مہنگائی کی شرح ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی 0.07 فیصد بڑھ کر مجموعی سالانہ شرح 3.53 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 13 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں اور 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ٹماٹر کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 57.03 فیصد بڑھ گئی۔ اس کے علاوہ لہسن 2.61 فیصد اور چینی 2.23 فیصد مہنگی ہوئی۔ کیلے اور چائے کی قیمتیں بھی معمولی بڑھ کر بالترتیب 0.72 اور 0.59 فیصد ہوگئیں۔
اس کے علاوہ ڈیزل، بیف، کوکنگ آئل، ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
دوسری جانب، پیاز 12.38 فیصد اور چکن 8.07 فیصد سستا ہوا۔ آلو، آٹا، انڈے، دال مونگ اور دال چنا کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے صارفین کی کچھ راحت ممکن ہوئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مختلف عوامل جیسے موسمی حالات، درآمدی قیمتوں اور سپلائی چین میں خلل کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









