جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

سونے کی خریدوفروخت کرنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی

26 نومبر, 2025 13:03

پاکستان میں سونے کی تجارت میں 90 فیصد سے زیادہ لین دین غیر رسمی اور غیر دستاویزی چینلز کے ذریعے ہو رہا ہے۔

 مسابقتی کمیشن نے حال ہی میں سونے کی مارکیٹ پر ایک تفصیلی “اسسمنٹ اسٹڈی” جاری کی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا کہ 2024 میں پاکستان نے 17 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں سالانہ 60 سے 90 ٹن سونے کی کھپت ہوتی ہے، مگر مارکیٹ غیر شفاف اور غیر دستاویزی ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے۔

مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ سونے کے زیادہ تر تاجروں کا کاروبار غیر رجسٹرڈ ہے اور نقد لین دین کی وجہ سے ٹیکس چوری عام ہے۔ تاجروں کے گروہ سونے کی قیمت اور سپلائی پر اثرانداز ہوتے ہیں، جس سے مارکیٹ منظم نہیں۔ معیار جانچنے کی ناکافی سہولیات کے باعث ملاوٹ اور صارفین کے ساتھ دھوکہ دہی کے مسائل عام ہیں۔ پاکستان میں سونے کی ریفائننگ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے اور درآمدات و فروخت سے متعلق قابل اعتماد ڈیٹا دستیاب نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مختلف شہروں کی ایسوسی ایشن روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں طے کرتی ہیں، مگر ملک میں سونے کی مارکیٹ کو منظم کرنے کے لیے کوئی جامع ریگولیشن موجود نہیں۔ پیچیدہ ٹیکس نظام کی وجہ سے اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ بڑھ رہی ہے، جبکہ سونے کا درست ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے پالیسی سازی مؤثر نہیں ہو پا رہی۔

مسابقتی کمیشن نے سفارش کی ہے کہ پاکستان گولڈ اینڈ جیم اسٹون اتھارٹی قائم کی جائے۔ اس اتھارٹی کے ذریعے سونے کی لائسنسنگ، درآمدات، اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز، معیار کی جانچ اور درجہ بندی، اور ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے خرید و فروخت کو منسلک کیا جائے۔ ترکیہ کے ماڈل پر گولڈ بینک کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ریکو ڈیک گولڈ پراجیکٹ، جو 37 سال کے دوران تقریباً 74 ارب ڈالر مالیت کا سونا نکالے گا، پاکستان کی سپلائی چین میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔ اس منصوبے کے کمرشل آغاز سے پہلے مارکیٹ کے لیے ریگولیشنز متعارف کروانا انتہائی ضروری ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔