پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
A concerning update has emerged regarding petroleum product prices
عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم قیمتیں کم نہیں ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے سڑک تعمیر کیلئے عائد لیوی کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت نے 16 اپریل کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائد کی، پیٹرول 8 اور ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 7 روپے عائد کی گئی، 30ستمبر تک صارفین سے اضافی لیوی کی مد میں 66 ارب 13 کروڑ وصول کیے گئے۔
اضافی پیٹرولیم لیوی کی مد میں عائد رقم تاحال صارفین سے وصول کی جا رہی ہے، فنڈ اخراجات یا منصوبوں کا دائرہ اختیار پیٹرولیم ڈویژن کے پاس نہیں، سڑک تعمیر کیلئے عائد اضافی لیوی کے ذریعے 200ارب اکٹھے کیے جائیں گے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








